پاکستان نے اسموگ سے بجلی ترسیل میں رکاوٹ پر قابو پانے کیے چین سے مدد مانگی

اسلام آباد: مبنی بر تیل بجلی پیداوار کو بحال کرنے کے لیے پاکستان نے ا سموگ کے باعث بار بار ٹرپ کا سلسلہ بند کرنے اور اس سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چین سے تکنیکی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وفاقی وزیر پاور ڈویڑن، سردار اویس احمد خان لغاری نے نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ماہرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ چین کا دورہ کریں اور بجلی کی پیداوار کے ماڈل کو سمجھیں، جس سے ا سموگ پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ا سموگ سے متاثرہ علاقوں میں ایسا ہی نظام لاگو کیا جائے گا۔
انہوں نے منگل کو منعقد ایک خصوصی اجلاس میں ملک کے کچھ حصوں میں موسمی حالات میں تبدیلی کے باعث، پیدا ہونے والے حالات سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں بجلی کی فراہمی، بجلی کی پیداوار، این ٹی ڈی سی، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور پاور ڈویژن کے افسران بالاموجود تھے۔
وفاقی وزیر نے فوری اقدامات پر زور دیا، جن میں اینٹی سموگ اور اینٹی فوگ ڈسکس کی تنصیب شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ ملک میں بجلی کی کمی نہیں ہے، ضرورت صرف ا سموگ پر قابو پانے کی ہے۔
انہوں نے بجلی کی کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو افسروں کو ہدایت دی ہے کہ مسئلے کو بہترین تکنیک سے حل کریں۔اس سلسلے کی منصوبہ بندی اور تجاویز کو تین سے چار ہفتوں میں حتمی شکل دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ، “ اسموگ، دھول، صنعتی اخراج، کاربن مونو آکسائڈ اوزون اور نائٹروجن آکسائڈ پر مشتمل ہے۔وہ رات کے آخری حصے میں نمی کے ساتھ مل کر انسولیٹر کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔

Title: pakistan seeks chinas help to end smog related power breakdowns | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply