نواز شریف کی اولاد کی پیش کردہ دستاویزات جعلی ثابت ہوئیں تو 7سال تک کی سزا ہو سکتی ہے: سپریم کورٹ کا انتباہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتباہ دیا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بچوں نے نواز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ معاملہ کی تحقیقات کرنے والے پناما پینل کو جو دستاویزات سونپی ہیں وہ جعلی ہیں تو انہیں7سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
پناما گیٹ اسکینڈل کیس کی سماعت کرنے والی تین ججی بنچ نے 10جولائی کو مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے داخل کردہ حتمی رپورٹ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کو لگاتار چوتھے روز کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کے اہل و عیال کو یہ انتباہ دیا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے دیگر مشاہدوں میں یہ بھی محسوس کیا کہ شریف کے بیٹی ،بیٹوں نے جو دستاویزات داخل کیے ہیں ان میں سے کچھ سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan sc warns sharifs children of 7 yr jail if papers found forged in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply