ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کو فوری طور پر پھانسی نہیں دی جائے گی،رحم کی درخواست کر سکتے ہیں؛وزیر دفاع

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کی سزائے موت پر فوری طور پر عمل آوری نہیں ہو گی اور اس کے پاس اس سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے تین راستے ہیں۔ پاکستانی اخبار ڈان میں شائع خبر کے مطابق مسٹر آصف نے کل پاکستان کی پارلیمنٹ میں کہا کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسی آر اے ڈبلیو(را) کے لیے کام کرنے والے بحریہ افسر کو گزشتہ سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر تین ماہ تک عدالت میں مقدمہ چلائے جانےکے بعد یہ فیصلہ آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جادھو پر ہندوستان کے لئے جاسوسی، پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے، ملک میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش جیسے الزام ثابت ہوئے ہیں۔ مسٹر آصف نے دعوی کیا کہ فوج کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 60 دن کا وقت ہے، اس کے بعد بھی وہ فوج کے سربراہ اور صدر کے سامنے رحم کی درخواست کر سکتے ہیں۔
تاہم پاکستان آرمی ایکٹ، 1952 اس ایکٹ کی دفعہ 131 کے تحت، فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف 40 دن کے اندر اندر اپیل کی جا سکتی ہے۔ مسٹر آصف نے اس معاملے میں ہندوستان کے ان دعووں کو بھی خارج کر دیا جس میں جادھو کو سنائی جانے والی سزا کو ’ سوچا سمجھاقتل‘ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ”اس مقدمہ میں قانون کے تمام تقاضے پورے کیے گئے“۔.پاکستان کے وزیر دفاع نے یہ واضح کیا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر اور پاکستان کی سلامتی اور سالمیت کے خلاف سازش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، چاہے وہ ملک کے اندر سے ہو یا پھر سرحد پار سے آئے ہوں۔ واضح ر ہے کہ ہندوستانی کاروباری اور بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھو کو ایران سے اغوا کرکے پاکستان لایا گیا اور جاسوسی کا جھوٹا الزام لگا کر موت کی سزا دی گئی ہے۔
جادھو کی گرفتاری پاکستان کے بلوچستان صوبہ سے دکھائی گئی۔ بحریہ چھوڑنے کے بعد جادھو کارگو تجارت کرتے تھے اور اسی سلسلے میں وہ ایران گئے تھے۔ گرفتاری کے وقت ان کے پاس جائز ویزا ملنے کے بعد بھی پاکستان کی فوجی عدالت نے جادھو کے خلاف یکطرفہ فیصلہ کر کے سزا سنا دی۔ واضح رہے کہ فوجی عدالت کے اس فیصلے سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز جادھو کو بے گناہ قرار دے چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan says kulbhushan jadhav has right to challenge in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply