پاکستان میں داعش کے تین دہشت گرد گرفتار

لاہور: پاکستانی حکام کے مطابق انسداد دہشت گردی پولس نے لاہور میں ایک عمارت پر چھاپہ ما ر کروہاں حکومتی عمارتوں و دفاتر پر دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بناتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔یہ تینوں بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردہیں۔
گرفتار دہشت گردوں سے ڈیٹونیٹر اور 1.5 کلو دھماکہ خیز مادہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔ افسران نے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت تو ظاہر کی لیکن وہ آئی ایس سے کیسے جڑے اس کا انکشاف نہیں کیا۔
دو سینئر سیکورٹی حکام نے رائٹر کو بتایا کہ سنی دہشت گرد تنظیم لشکرجھنگوی کے رہنما اسحاق نے 2014 میں آئی ایس سے رابطہ کرکے پاکستان میں اس کے پاو¿ں جمانے میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ علاوہ ازیں گذشتہ جولائی میں اسحاق کی موت سے پہلے لشکر جھنگوی نے داعش سے تعلقات استوار کرنے کی بھی کواہش ظاہر کی تھی۔
ویسے بھی اپنے شیعہ مخالف ایجنڈے کے باعث اسحاق داعش کے ساتھ متحرک تعلقات کے قیام کا خواہاں تھا۔ واضح رہے کہ اسحاق اپنے دو بیٹے اور ایک ساتھی کے ساتھ مارا گیا تھا۔
انسداد دہشت گردی پولس نے تینوں دہشت گردوںکی شناخت بتو ظاہر کر دی لیکن یہ وضاحت نہیں کیکہ ان کا داعش سے رابطہ کیسے قائم ہوا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan says it has arrested three islamic state members in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply