خطہ میں داعش سے بڑھتے خطرے پر پاکستان اور روس کا شدید اظہار تشویش

اسلام آباد: پاکستان اور روس نے خطہ میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے بڑھتے خطرے پر شدید ےشویش کا اظہار کیا۔اس تشویش کا اظہار بدھ کے روز انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان روس مشترکہ ورکنگ گروپ کے ساتویں اجلاس میں دو طرفہ تبادلہ خیال کے دوران کیا گیا۔
فریقین نے اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے انتہاپسندوں نے جنگ زدہ علاقوں سے اپنے اصل وطن یا کسی تیسرے ملک کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث دنیا کے مختلف حصوں بشمول اس خطہ میں سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
دونوں ممالک نے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔گذشتہ ماہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف اور انکے روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے ماسکو اجلاسکے دوران افغانستان میں داعش کے وجود پر سخت تشویش ظاہر کی تھی اور صورت حال سے غیر موثر انداز میں نمٹنے پر امریکہ اور ناٹو پر کڑی تنقید کی تھی۔

Title: pakistan russia concerned over growing is threat | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply