پاکستان چین اور روس پر مشتمل سہ ملکی اتحاد کی تشکیل کا اعلان کسی بھی لمحہ متوقع

اسلام آباد:ذرائع کے مطابق پاکستان نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو روکنے اور پاکستان افغانستا ن سمیت پورے خطہ میں بحالی امن کے لئے چین اور روس کے ساتھ مل کر سہ فریقی اتحاد تشکیل دینے کا فیصلہ کیاہے۔ اس فیصلے سے تینوں ممالک خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ افغان تنازعے کو طول دے کر خطے میں اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان امریکہ پر اعتماد کرنے کے بجائے اب چین اور روس کے ساتھ مل کر خطے میں ترقی اور خوشحالی لانا چاہتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ فریقی اتحاد کے حوالے سے پاکستان کی روس اور چین کے ساتھ کئی مذاکرات ہو چکے ہیں اور عنقریب اتحاد کا اعلان کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس اتحاد میں ایران کو بھی شامل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ گزشتہ طویل مدت سے افغانستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و بحال کی بحالی کے لئے افغانستان میں کارروائیاں کر رہا ہے۔ طویل مدت گزرنے کے باوجود افغانستان سے دہشت گردی ختم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہی ہے جس سے ہمسایہ ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور افغانستان سے پاکستان، چین اور روس پر دباو ڈالنا چاہتا ہے۔

Title: pakistan russia china inch closer to formal alliance | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply