پاکستان نے سعودی عرب کو مملکت کی سلامتی و علاقائی سالمیت کے تحفظ کا پابند عہد رہنے کی یقین دہانی کرائی

اسلام آباد:پاکستان نے سعودی عرب میں گزشتہ دنوں مسلسل تین خود کش بم دھماکوں کے واقعات کے بعد اس کی سلامتی و تحفظ میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ دھماکے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے باہرمشرقی شہر قطیف میں شیعہ مسجد کے باہر اور جدہ میں ہوئے تھے۔
حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور اس کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کے تئیں پابند عہد ہے۔خیال رہے کہ جدہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی شہری شامل تھا، جبکہ مدینہ اور قطیف کے حملے میں سعودی عرب کے شہری ملوث پائے گئے ہیں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے سلامتی کی یقین دہانی پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد کرائی ہے۔
پاکستان کے آرمی چیف نے حملے میں ہلاک اور زخمی لوگوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثناءپاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے الگ سے بیان جاری کرکے دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے خلاف جنگ میں مسلم ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد پر زور دیا۔(یو این آئی)

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan renews security assurance to saudi arabia in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply