دنیشور شرما کو کشمیر میں رابطہ کار مقرر کرنے پر پاکستان کو اعتراض

اسلام آباد:پاکستان نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو کشمیر معاملے میں حکومت ہند کی جانب سے اپنا رابطہ کار مقرر کرنا منصفانہ اور حقیقت پسندانہ اقدام نہیں ہے۔
سما ع ٹیلی ویژن کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے کل رات ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر اس بات چیت کو بامعنی اور نتیجہ خیز بنانا ہے تو اس میں تین فریقوں۔ہندوستان، پاکستان اور کشمیریوں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔اس کے علاوہ حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو شامل کئے بغیر اس کا کوئی بہتر نتیجہ نہیں نکلے گا۔
واضح رہے کہ سری نگر میں کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی ریلی کے دو روز بعد منگل کے روز نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد حکومت نے دنیشور کو کشمیر کے لیے رابطہ کار کے طور پر مقرر کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan rejects indias move to appoint interlocutor for jammu and kashmir in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply