پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کے موقف پر اٹل: تسنیم اسلم

اسلام آباد:پاکستان نے کنٹرول لائن پار کرنے کے ہندوستان کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ وہ دہشت گردوں کو کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کی اپنے موقف پر اٹل ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر متعین ہندوستان عبد الباسط کو کو کل ہندوستان کی وزارت خارجہ کے دفتر میں طلب کر کے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور دہشت گردوں کی دراندازی کے معاملے پر دیے گئے احتجاج نامہ کے جواب میں کل رات پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کنٹرول لائن کی خلاف ورزی نہیں ہونے دینے کی اپنی پالیسی پر قائم ہے۔
ترجمان نے دراندازی کے ہندوستان کے الزام کی تردید کی لیکن ساتھ ہی کہا کہ ان کی حکومت اس سلسلے میں مزید تفصیلات جمع کر رہی ہے اور وہ انہیں عام کرے گی۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ میں کل پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے دہشت گردوں کی طرف سے مسلسل دراندازی کی شکایت کی گئی تھی اور اس سلسلے میں گرفتار لشکر طیبہ کے تربیت یافتہ دہشت گرد پاکستانی شہری بہادر علی کا نام بتایا گیا تھا کہ اس نے الزام کا اعتراف کرتے ہوئے بیان بھی دیا ہے۔
یہ بھی کہا گیا تھا کہ بہادر علی لشکر طیبہ کے آپریشن روم کے برابر رابطے میں تھا اور دہشت گرددانہ حملے کرنے کی بابت ہدایات موصول کر رہا تھا۔ہندوستانی نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ پاکستانی ہائی کمشنر سے بہادر علی کی بات کرا سکتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan rejects indias cross loc infiltration claim in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply