پاکستان نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کی تردید کی

اسلام آباد: خارجہ دفتر نے پاکستان پر افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کو خارج کر دیا۔ خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئیٹ کیا کہ پاکستان افغانستان کے اس الزام کی پرزور تردید کرتا ہے کہ وہ اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور پاکستانی فضائیہ افغان علاقوں میں گھس کر فضائی حملے کر رہی ہے۔
فیصل نے مزید وضاحت کی کہ پاکستانی سلامتی دستے باجور ایجنسی میں جو انسداد دہشت گردی کارروائیاں کر رہے ہیں وہ سرزمین افغانستان میں واقع اپنے ٹھکانوں سے پاکستان پر تسلسل سے حملے کرنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کارروائیوں سے فغان سلامتی دستوں کو باقاعدہ آگاہ کر دیا جاتا اور یہ کارروائیاں ان کے علم میں ہوتی ہیں۔ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کی آج راولپنڈی میں میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان نے افغان علاقہ میں کارراوئیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے افغان وفد سے کہا کہ یہ کارروائیاں سرحد پر پاکستانی علاقہ میں کی گئی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan rejects baseless afghan allegations of airspace violation raids in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply