پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک پر نریندر مودی کے بیانکو جھوٹ اور بے بنیاد بتایا

اسلام آباد: پاکستان نے 2016میں سرحد پر سرجیکل اسٹرائیک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔ اور کہا کہ ایک جھوٹ کوبار بار بولنے سے وہپ سچ نہیں بن جاتا۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمدفیصل نے کہا کہ معاملہ اس کے برعکس ہے اور ہندوستان پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو ہندوستان کی حکومت کی زیر سرپرستی دہشت گرد ی کا ثبوت ہے۔واضح ہو کہ بدھ کے روز لندن میں ’بھارت کی بات ،سب کے ساتھ ‘عنوان سے منعقد ایک پروگرام میں غیر اقامتی ہندوستانیوں سے اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان نے اپنے اس سرجیکل اسٹرائیک سے ہندوستانی ابلاغی ذرائع اور عوام کو مطلع کرنے سے پہلے اپنی کارروائی کے حوالے سے پاکستان کو مطلع کرنے کا انتظار کیا ۔میں نے کہا کہ قبل اس کے کہ ہندوستان کو اس سرجیکل اسٹرائیک کا علم ہو ہمیں پاکستان کو فون پر مطلع کر دینا چاہئے۔12بجے دن میں پاکستان کو بتایا گیا اور اس کے بعد ہندوستانی میڈیا کو اس سرجیکل اسٹرائیک سے مطلع کیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan rejects as false and baseless modis remarks on surgical strikes in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment