امریکی پابندیوں کے بعد پاکستان کھل کر ترکی کی حمایت پر اتر آیا

اسلام آباد: امریکی ڈالر کے مقابلہ میں ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں کافی گراوٹ آجانے کے پیش نظر ترکی سے در آمد ہونے والی اشیاءالمونیم اور اسٹیل بھاڑے میں اضافہکر دینے سے ترکی اور امریکہ میں ہونے والے تنازعہ پر پاکستان کھل کر ترکی کی حمایت پر آگیا ہے ۔

اس نے ترکی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہدو طرفہ معاملات کے حل مذاکرات، افہام و تفہیم اور خیر سگالی میں مضمر ہے۔خارجہ دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بظاہر امریکہ ے ذریعہ ترکی پر پابندیاں عائد کر دینے کے حوالے سے کہا کہ اصولی طور پر پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مذاکرات کرنے کے بجائے کارروائی کرنے سے امن و استحکام متاثر ہو تا ہے اور کوئی بھی مسئلہ مزید گمبھیر اور قابو سے باہر ہو جاتا ہے۔

ترکی کو عالمی اقتصادیات کے ایک اہم رکن اور انجن سے تعبیر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ عالمی و علاقائی امن و استحکام کی جانب ترکی کی مساعی اور اس کے رول کا پاکستان دل کی گہرائی سے معترف ہے اور اس کی زبردست ستائش کرتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan reiterates strong support for turkey after us sanctions in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply