کرت پور میٹنگ: پاکستانی صحافیوں کو ویزا جاری نہ کرنے کے ہندوستان کے فیصلہ پر پاکستان کا اظہار افسوس

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے کرت پور راہداری کے حوالے سے جمعرات کو ہونے والی میٹنگ کی روداد قلمبند اور کیمرہ بند کرنے کے لیے پاکستانی صحافیوں کو و یزا جاری نہ کرنے کے حکومت ہند کے فیصلہ پر اظہار مایوسی کیا ۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ایک پاکستانی وفد کل یعنی جمعرات کو ہندوستان آئے گا ۔اورہندوستانی و پاکستانی حکام امرتسر کے قریب اٹاری پر ملاقات کریں گے۔

اس کے بعد28مارچ کو ایک ہندوستانی وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔جنوری میں پاکستان نے ہندوستانی حکام کوکرت پور راہداری سے متعلق اپنے معاہدے کا مسودہ دیتے ہوئے اس کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کرنے انہیں مدعو کیا تھا۔

فروری میں مذاکرات کے مقام پر تھوڑی ردو قدح کے بعد دونوں ممالک اپنے حکام کے جوابی دورے پر متفق ہو کر معاہدے کی نوک پلک درست کرنے اور اسے حتمی شکل دینے پر راضی ہو گئے تھے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ لیکن افسوس کہ ہندوستان نے پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہیں دیا۔فیصل نے ٹوئیٹ کیا کہ امید ہے کہ کل کی ملاقات دنوں ملکوں کے عوام کے حق میں بہتر ثابت ہو گی۔

ایک دیگر ٹوئٹ میں ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ جب گذشتہ سال پاکستان میں کرت پور راہداری کی سنگ بنیاد تقریب ہوئی تھی تو ہم نے 3ہندوستانی صحافیوں کو ویزا دیا تھا۔

علاوہ ازیں ان ہندوستانی صحافیوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی نیز ان کے دوران قیام وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان ہندوستانی صحافیوں کو ڈنر بھی دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan regrets indias decision not to issue visas to journalists for kartarpur meeting in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.