عالمی مالی زر فنڈ کی جانب سے پاکستان کو 99کروڑ ڈالر کی پہلی قسط پہنچ گئی

کراچی: بین الاقوامی زر فنڈ نے توسیعی مالیاتی سہولت کے تحت پاکستان کو دیے جانے والے 6ارب ڈالر کے 3سالہ معاشی پیکیج کی 991.4ملین ڈالر (99کروڑ 14لاکھ ڈالر) کی پہلی قسط پاکستان کو دے دی ۔جس سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخیرے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ے۔

اس رقم کی موصولی کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اب پاکستان کے پاس15ارب4کروڑ 31لاکھ ڈالر غیر ملکی زرمبادلہ ہے۔

بین الاقوامی زر فنڈ کے ترجمان کے مطابق یری رائس نے ٹوئیٹر پر اس خبر کی یہ کہتے ہوئے تصدیق کر دی ”بین الاقوامی زر فنڈ کے ایکزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے کے منصوبہ کو سہارا دینے لیے3سال کے دوران 6ارب امریکی ڈالر دینا منظور کر لیا ہے۔

عالمی زر فنڈ اور حکومت پاکستان پہلے ہی اس ضمن میں12مئی کو ایک معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں ایشیائی ترقیات بینک نے دوشنبہ کو آئندہ پانچ سال کے دوران پاکستان کو مالی سہارا دینے کے لیے مختلف ترقیاتی پراجکٹوں اور پروگراموں کے لیے 10ارب ڈالر تک قرضہ دینے کے اشارے کے ساتھ اپنے منصوبہ کا اعلان کیا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan receives first tranche of imf loan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.