میری حکومت ہندوستان اور افغانستان سے مذاکرات کے لیے تیارہے: وزیر اعظم شاہد خاقان

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان قومی مفادات کو داؤ پر لگائے بغیر ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ تمام امور پر تبادلہ خیال کرنے تیار ہے۔ ریڈیو پاکستان سے نشر ایک انٹرویو میں مسٹر خاقان عباسی نے کہا کہ ان کی حکومت قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان اور ہندوستان کے ساتھ منصفانہ مذاکرات ہونے چاہئیں جس کے لئے تمام فریقوں کی جانب سے باہمی اعتماد اور یکساں دوستانہ تعلقات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان، ہمسایہ ممالک کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے اور دوستانہ تعلقات کے ذریعے خطے میں امن و امان کی بحالی چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونی گفتگو میں دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک کے تعاون پر تاکید کی تھی۔واضح رہے کہ ایک طویل مدت سے پاکستان کی ہمسایہ ممالک افغانستان اور بھارت کے ساتھ شدید کشیدگی جاری ہے جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے لئے متعدد بار کوششیں کی گئیں ہیں جو اب تک کارگر ثابت نہیں ہو سکی ہیں۔عباسی نے سابق وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف کو سیکورٹی بہم پہنچانے کے حوالے سے بھی یہ کہتے ہوئے بات صاف کر دی کہ سیاسی لیڈروں کو تحفظ بہم پہنچانا ہر حکومت کی ذمہ داری رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan ready to talk with india afghanistan says pm abbasi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply