پاک فوج کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گی:پاکستان

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان نے کنٹرول لائن کے اس طرف دہشت گردوں کے خلاف ہندوستانی فوج کی محدود فوجی کارروائی کو ‘بلااشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی’ قراردیتے ہوئے آج کہا کہ ان کی فوج کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گی۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، “ایسے حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔محدود فوجی کارروائی کا ہندوستان کا دعوی صرف عوام اور میڈیا کی توجہ کھینچنے کے لئے ہے اور ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے علاقے میں پہلے سے ہی نازک سلامتی کی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ ”
وزارت خارجہ نے ہندوستان پر جموں و کشمیر میں بدتر ہوتی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے کنٹرول لائن پر مسلسل کشیدگی بڑھانے کا الزام لگایا۔ بیان میں کہا گیا ہے، “وہ اپنے لوگوں اور بین الاقوامی برادری کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر ہندستان اسپانسر ڈ دہشت گردی یا کسی بھی ہندوستانی حملے سے اپنی سر حد اور لوگوں کی حفاظت کے لئے تیار ہے۔

Title: pakistan ready to give befitting reply to indian aggression | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply