پاکستان کومسئلہ افغانستان پر سہ فریقی اجلاس طلب کیے جانے پر اعتراض

اسلام آباد:پاکستان نے اس ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے باہر افغانستان مسئلے پر طلب کئے گئے سہ فریقی میٹنگ کے مقصد پر سوال اٹھایا ہے۔
اس اجلاس میں افغانستان، امریکہ اور ہندوستان کو مدعو کیا گیا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کل نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اس اجلاس کا مقصد کیا ہے اور اس سے کیا حاصل کرنے کی امید کی جا رہی ہے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے نئی دہلی کے دورے کے دوران کہا تھا کہ اس ماہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے وقت امریکہ، ہندوستان اور افغانستان کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں افغانستان کے مسئلے پر غور کیا جائے گا۔
پاکستانی ترجمان نے کہا کہ اجلاس کا انعقاد ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب کشمیر کے واقعات کو لے کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی صورت حال ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan questions over calling tripartite talk over afghanistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply