پانچ سوپاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کا ویزا دینے سے ہند کے انکار پر پاکستان کا سخت احتجاج

اسلام آباد: ہندوستان اور اکستان کے دمیان سفارتی کشیدگی اس وقت اور بڑھ گئی جب اجمیرشریف جانے والے پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے ہندوستان نے انکار کر دیا اور اس پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔
پاکستان سے 500زائرین نے خواجہ کے دربار میں حاضری کے لیے اجمیر کے ویزے کے لیے درخواست دی تھی لیکن ہندوستان نے موجودہ حالات اور سلامتی کی ضمانت نہ ہونے کے باعث ان کی درخواستیں منظور نہیں کیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ19تا29مارچ اجمیرشریف میںہونے والے خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستان کے503زائرین کو ویزا دینے سے ہندوستان کے انکار سے پاکستان کو حد درجہ مایوسی اور صدمہ ہوا ہے۔
ایک ہندوستانی سرکاری اہلکار کے مطابق مطلوبہ تقاضوں کی تکمیل کے بعد مذہبی مقامات و درگاہوں کی زیارت کے لیے سفر کی اجازت دے دی جاتی ہے لیکن وقتاً فوقتاً حالات کے تقاضہ کے مدنظر اس قسم کے سفر کے لیے اجازت نہیں دی جاسکتی۔
اور ماضی میں ایسا کئی بار ہوا ہے کہ دونوں ملکوں نے مذہبی مقامات کی زیارت کو آنے والوں کے لیے سرحدیں بند کر دیں۔

Title: pakistan protests as pilgrims denied visas for ajmer | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply