پاکستان میں دہشت گردتنظیموں اور حافظ سعید پر لگام کسنے کے لیے صدر ممنون حسین نے دستخط کر دیے

اسلام آباد: پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین نے ایک فرمان پر دستخط کر دیے جس کی رو سے لشکر طیبہ، القاعدہ اور طالبان جیسے دہشت پسند گروہوں اور حافظ سعید جیسے افراد پر جن پر اقوام متحد ہ کی سلامتی کونسل(یو این ایس سی) نے پابندی عائد کر رکھی ہے،لگام کسی جائے گی۔
اس فرمان سے انسداد دہشت گردی قانون کی ایک شق مین ترمیم کی جائے گی جس سے مجاز ایجنسیوں اور افسران کو ان دہشت گرد تنظیموں اور افراد کے خلاف ان کے دفاتر سربمہر کرنے اور بینک کھاتے منجمد کرنے جیسے اقدامات کرنے کااختیار مل جائے گا۔
واضح رہے کہ یو این ایس سی نے جن تنظیموں پر پابندی عائد کی ہے ان میں القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)، لشکرجھنگوی،جماعت الدعویٰ(جے یو ڈی)،فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن، لشکر طیبہ (ایل ٹی) اور دیگر ہیں۔

Title: pakistan president signs ordinance to rein in outfits banned by un | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply