پٹھانکوٹ فضائیہ اڈے کے حملہ آوروں کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج

لاہور: پنجاب پولس کے انسداد دہشت گردی محکمہ نے ہندوستان کے شہر پٹھان کوٹ میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر مبینہ طور پر حملہ کرنے اور اس حملے میں حملہ آوروں کی معاونت کرنے والوں کے خلاف جمعہ کو ایک ابتدائی اطلاعی رپورٹ(ایف آئی آر) درج کر لی۔لیکن ہند پاک خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات ملتوی ہونے کا باعث بننے والے اس حملہ کی ایف آئی آر میں کسی فرد،تنظیم یاجماعت کو نامزد نہیں کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی محکمہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 302,324 اور109 اورانسداد دہشت گردی قانون کی دفعات 7اور21-I کے تحت گوجرانوالہ تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 06/2016 درج کرائی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی۔ اور ایک مشترکہ ٹیم اس حملہ کی تحقیقات کرے گی اور اس میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ایف آئی آر ہندوستان کی مہیا کردہ ابتدائی شہادت کی بنیادپر درج کی گئی ہے۔اور مزید شواہد ملنے پر مزید پیشرفت کی جائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan police register fir against ptahankot attackers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply