وزیر اعظم پاکستان خاقان عباسی کو امریکی ہوائی اڈے پر سیکورٹی چیک سے گذرنا پڑا، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی:پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پوری پاکستانی قوم کو اس وقت زبردست خجالت کا سامنا کرنا پڑاجب نیو یارک کے جے ایف کے ہوائی اڈے پر سیکورٹی چیک کے لیے ان سے ایک معمولی مسافر جیسا سلوک کیا گیا۔
ان رپورٹوں کے سائے میں کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن حکومت پاکستان میں شامل افراد پر ویزا پابندی اور کئی دیگر بندشیں عائد کرنے پر غور کر ررہا ہے اس ذلت آمیز سلوک سے پاکستانی میڈیا مشتعل ہو اٹھا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل دو شنبہ کو امریکہ پہلے ہی جوہری تجارت میں ملوث ہونے کے شبہ میںسات پاکستانی کمپنیوں پرپابندیاں عائد کر کے تعلقات میں مزید خرابی کے اشارے دے چکا ہے۔
گذشتہ دو روز کے دوران پاکستان ٹی وی چینلوں پر دکھائے گئے فوٹیج میں ایک امریکی ہوائی اڈے پر عباسی اپنا بیگ اور کوٹ اٹھاکر ایک سیکورٹی چیک سے باہر نکلتے نظر آرہے ہیں۔
ٹی وی اینکروں نے اس پر چیخنا چلانا شروع کر دیا ار چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیںکہ عباسی کویہ کہتے ہوئے شرم آنا چاہیے کہ وہ نجی دورے پر گئے تھے۔ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں ۔ ان کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے ۔وہ ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ لیکن انہوں نے پاکستان اور پاکستانی قوم کو شرمندہ کیا ہے۔

Title: pakistan pm shahid khaqan abbasi put through security check in us | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply