پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: نواز شریف

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے کشمیر میں جاری جدوجہد کو لگاتار حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں ہندستان کی اشتعال انگیز کارروائی کے باوجود بھی پاکستان مسلسل تحمل برت رہا ہے۔
پاکستانی اخبار ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا جب تک مسئلہ کشمیر وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوجاتا ، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ڈھاکہ جانے والے مبینہ مظالم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مسٹر شریف نے کہا کہ پاکستان ہندستان کی اشتعال انگیز ی کے باوجود بھی انتہائی صبر و تحمل سے کام لے رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan pm nawaz sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply