وزیر اعظم نواز شریف نے سرجیکل حملے کی مذمت کی

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی طرف سے سرجیکل حملے کی مذمت کی ہے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ اس حملے کی مذمت کی جاتی ہے ”ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’انتہائی اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان کی جانب سے مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا گیا،۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکیوں کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ ’سندھ طاس معاہدہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان متفقہ معاہدہ ہے جو ورلڈ بینک کی ثالثی میں 1960 میں ہوا اور کوئی ایک ملک یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے علیحدہ نہیں ہوسکتا‘۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan pm nawaz sharif condemns indias strikes along loc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply