پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات خوشگوار رکھنا چاہتا ہے: وزیر خارجہ خواجہ آصف

اسلام آباد:(یواین آئی)پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انکا ملک امریکہ کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی اچھے رشتے چاہتاہے۔یہ بات انھوں نے آج ریڈیو پاکستان کےساتھ ایک انٹریومیں کہی۔
مسٹر آصف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اہم رول ادا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح فورسز معتبرخفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کریں گی۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت وقت نے بجلی اور دہشت گردی کے معاملات طے کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan playing pivotal role in war against terrorism asif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply