اسلام آباد: ماہ رواں کے اواخر میں ہونے والے ایر شو کی ریہرسل کے دوران امریکی ساخت کا ایک جنگی طیارہ ایف16-گر کر تباہ ہو گیا۔قومی دارالخلافہ اسلام آباد میں گر کر تباہ ہونے والے پاکستانی فضائیہ کے اس طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔

تاہم جس علاقہ میں یہ جہاز گر کر تباہ ہوا وہاںکسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔صدر پاکستان عارف علوی نے حادثہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے پائلٹ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ ہلاک پائلت کی شناخت نعمان اکرم کے طور پر کی گئی ہے۔

پاک فضائیہ کے ایک بیان کے مطابق امریکی ساخت کا یہ ایف 16-یوم پاکستان ایر شو اور پریڈمیں جو23مارچ کو ہونا طے ہے،حصہ لینے کے لیے ریہرسل کر رہا تھا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ بھیج دی گئی ہیں۔

نیز ایر ہیڈ کوارٹر ز اسلام آباد نے حادثہ کا سبب جاننے ایک بورڈ ف انکوائری تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا۔سوشل میڈیا پر دکھائی گئی تصویر میں طیارے کے زمین پر گرنے کے بعد دھویں کے مرغولے آسمان کی جانب بلند ہوتے دیکھے گئے۔

ہلاک ہونے والے پائلٹ کی نماز جنازہ ایر ہیڈا کوارٹرزمیں ادا کی گئی جس میں ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

واضح ہوکہ ایف 16-جنگی طیارے پاکستانی فوج کے اسلحہ خانہ کا بیش قیمت دفاعی ہتھیار ہے۔پاکستان کے پاس50 یف16-ہیں اور ہر ایف 16-کی قیمت40ملین ڈالر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *