پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کیخلاف دو بلوں کو پارلیمنٹ کی منظوری حاصل

اسلام آباد: ایک صاف گو سوشل میڈیا اسٹار کے قتل کے تین ماہ بعد پاکستانی پارلیمنٹ نے کل براہ راست ٹیلی کاسٹ کیے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل اور انسداد عصمت دری کے دو قانونی مسودوں کو اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔
نئے بلوں میں موجودہ قانون کے وہ سقم دور کر دئیے گئے ہیں جن کا فائدہ اٹھا کرایسے قاتل جو رشتہ دار بھی ہوتے ہیں اہل خاندان سے معافی حاصل کر کے سزا سے بچ جاتے تھے۔
اجلاس کے بعد وزیر قانون زاہد حامد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل میں قصاص کا حق برقرار رکھا گیا ہے، تاہم قصاص کے حق کے باوجود عمر قید کی سزا ہوگی اور غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات میں اب پہلے کی طرح صلح نہیں ہوسکے گی۔
دونوں قانونی مسودے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پیش کیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بل ملک میں عصمت دری کے واقعات میں کمی لانے کے انتہائی موثر ثابت ہوگا۔
بل پر بحث کے دوران وزیر قانون زاہد حامد نے انکشاف کیا کہ اس بل کے قانون میں تبدیل ہونے کے بعد عصمت دری کے مقدمات میں ملزم کا بھی ڈی این اے ٹیسٹ لازم ہوگا۔ پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق عصمت دری کے مقدمات کا 3 ماہ میں فیصلہ سنایا جائے گا، جبکہ فیصلے کے خلاف اپیل کا حق 6 ماہ تک ہوگا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan passes legislation to stop honor killings in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply