کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ میں قرار داد اتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد: پاکستان کی پارلیمنٹ نے کشمیر میں حقوق انسانی کی مبینہ خلاف ورزی کی مذمت اور وادی میں حقائق کا پتہ لگانے کے لیے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن سے ایک کمیشن بھیجنے کے مطالبہ میں اتفاق رائے سے ایک قرار داد منظور کر لی۔
قرار داد میں ،جسے پاکستان کے وزیر برائے امور کشمیر برجیس طاہر نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں قومی اسمبلی میں پیش کی، بین الاقوامی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داوں پر عمل آوری کرائے۔
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ، حقوق انسانی کمیشن اور تنظیم اسلامی تعاون(او آئی سی)سمیت تمام بین الاقوامی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو بڑے نمایاں طور پر اجاگر کر رہا ہے۔

Title: pakistan parliament passes resolution condemning human right violations in kashmir seeks un intervention | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply