ٹرمپ کے یروشلم فیصلہ کے خلاف پاکستان کی قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداداتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد : یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کیے جانے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایک مذمتی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔
اس قرار داد کو جس میں ٹرمپ کے فیصلہ کو ایسے موقع پر کہ مسلمانوں پر براہ راست حملہ سے تعبیر کیا گیا جب مشرق وسطیٰ پہلے ہی سے جنگ اور دیگر ٹکراؤ کے باعث سنگین بحران میں مبتلا ہے، قومی اسمبلی میں حکمراں و حزب اختلاف دونوں نے زبردست جوش و خروش کے ساتھ منظور کیا ۔
قرار داد میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا اقدام بین الاقوامی قانون ، اس معاملہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قرار دادوں اور فلسطینی مسئلہ کے حل پر عالمی اتفاق رائے کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالسلطنت تسلیم کرنے کا ایک نہایت متنازعہ فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی سفارت خانہ واقع تل ابیب کو یروشلم منتقل کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan parliament passes resolution condemning donald trumps decision on jerusalem in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply