جنوب ایشیا میں ایٹمی جنگ ایک حقیقی امکان: پاکستان

اسلام آباد: پاکستان کے قومی سلامتی مشیر ریٹائرڈ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ جنوب ایشیا میں ایٹمی جنگ ایک حقیقی امکان ہے۔ خطہ میں جوہری جنگ کو خارج ازامکان قرار نہ دینے کا یہ چونکا دینے والا تبصرہ امریکہ کاپاکستان کے خلاف ہندوستان کی حمایت کرنے کے چند روز بعد کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قومی سلامتی مشیر جنوب ایشیائی خطہ کا استحکام ڈانواں ڈول ہے اور ایٹمی جنگ کو خارج از امکان قرارنہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے ہندوستان پر الزام لگایا کہ وہ ہلاکت خیز اسلحہ کا ذخیر ہ کر رہا ہے اور پاکستان کو جنگ کی دھمکی دے رہا ہے۔انہوں نے جنوب ایشیائی خطہ میں امریکہ کے کردار پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ وہ ہندوستان کی زبان بول رہا ہے۔
اور کشمیر تنازعہ پر ہندوستانی پالیسی کے عین مطابق خیال ظاہر کر رہا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ امریکہ نے پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کرنے اور حقانی نیٹ ورک اور طالبان سے تعلقات برقرار رکھنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اس وقت شروع ہوئی جب پاکستان نے ان دہشت گردگروپوں کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی بھاری قیمت چکائی ہے۔

Title: pakistan nsa says possibility of nuclear war in south asia cannot be ruled out | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply