پاکستان ہندوستان سے مذاکرات کے لیے بے چین نہیں ہے: سرتاج عزیز

اسلام آباد: ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے اس بیان پر کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ خیر سگالی اور مذاکرات کی کھڑکی آہستہ آہستہ بند کر رہا ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے چین بجبیں ہو کر کہا کہ پاکستان بھی ہندوستان سے مذاکرات کرنے کی بے چین نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے ہمیشہ ہندوستان ہی پیچھے ہٹتا رہا۔ پاکستان کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔ ڈان نے عزیز کے حوالے سے کہا کہ یہ بڑے حیرت کی بات ہے کہ یہاں 9دسمبر کو یہ طے ہوا کہ مذاکرات شروع ہوجائیں گے لیکن پھر پٹھانکوٹ واقعہ ہو گیا اور معاملہ پھر ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا۔

Title: pakistan not desperate to have talks with india sartaj aziz | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply