میری حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کر کے ملک میں امن قائم کیا: نواز شریف

حیدر آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت نے بر سر اقتدار آتے ہی دہشت گردو کے خلاف زبردست اور ٹھوس کارروائی کر کے ملک میں دہشت گردی کے عفریت کی کمر توڑ دی۔ اور اب پاکستان میں امن کو دور دورہ ہے۔اور ایک خوش آئند تبدیلی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے اور ملک بھر میں جاری دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جا چکا ہے۔ موجودہ حکومت نے زمام اقتدار سنبھالنے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے حیدر آباد میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک بھر میں خوف و ہراس کا سماں تھا۔ کراچی سمیت دیگر شہروں میں جرائم اور دہشت گردی کی شرح بڑھتی جا رہی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی اور جرائم کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ سرمایہ کارکراچی میں سرمایہ کاری کے لیے آرہے ہیں۔آ کنونشن میں بھرپور شرکت پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا ہے کہ کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے جس کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan more developed peaceful than 2013 pm nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply