کرہ ارض پر ماہ اپریل کا گرم ترین دن پاکستان میں ریکارڈ کیا گیا

واشنگٹن: ماہ اپریل کا آخری پیر یعنی30اپریل کرہ ارض پر اپریل کا گرم ترین دن پاکستان میں اس وقت ریکارڈ کیا گیا جب وہاں کے ایک ضلع میں درجہ حرارت 50ڈگری پار کر گیا۔ محکمہ موسمیات سے موصول اطلاع کے مطابق نواب شاہ ضلع کے1.1ملین رہائشیوں نے پیر کے روز ناقابل برداشت گرمی کا سامنا کیا اور محکمہ موسمیات اسے ایک عالمی ریکارڈ بتارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماہ اپریل میں کرہ ارض کے کسی بھی حصہ میں درجہ حرارت 50ڈگری نہیںہوا جبکہ نواب شاہ میں پیر کو درجہ حرارت50.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔فرانس کے محکمہ موسمیات کے ایتینیے کیپیکیان کے مطابق 30اپریل بروز پیر پاکستان میں ریکارڈ کیادرجہ حرارت براعظم ایشیا کا اب تک کا سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت ہے۔ماہر موسمیات کرسٹو فر برٹ نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ غالباً یہ جدید دور میں کرہ ارض کا ماہ اپریل میں ریکارڈ کیا گیا یہ اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔انہوںنے اپریل 2001میں میکسیکو کے سانات روسا میں51ڈگری کے سابقہ ریکارڈ کو مشتبہ معتبریت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan may have endured the hottest april temperature ever recorded on earth in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply