پاکستان اردن سے 16سکنڈ ہینڈ ایف 16طیار ے خریدنے پر غور کر رہا ہے

اسلام آباد:مالی امداد روک دیے جانے سے امریکہ سے 8جدید ترین ایف 16طیارے نہ خرید پانے کے باعث اب پاکستان اردن سے 16استعمال شدہ ایف 16طیارے خریدنے پر غور کر رہا ہے لیکن اس کے ساتھ اسے یہ خود بھی دامنگیر ہے کہ امریکہ اس میں بھی رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔
سینیٹ کی دفاع و خارجہ امور کمیٹیوں کے ، جنہیں سینیٹ چیرمین رضا ربانی نے ہدایت کی تھی کہ وہ پاک ۔امریکہ تعلقات کی موجودہ کیفیت کا جائزہ لینے کے بعد متبادل سجھائیں،مشترکہ اجلاس میں دفاع سکریٹری ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل عالم خٹک نے کہا کہ امریکہ سے ایف 16طیاروں کی خریداری کا باب بند ہو چکا ہے اور اب ہم نے ایف16کی خریداری کے لیے تھرڈ پارٹی ٹرانسفر کا راستہ اختیار کیا ہے اور اردن سے ہمیں اس کے لیے پیشکش ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی طالبان، حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف موثر کارروائی میں ناکامی اور اس کے میزائل اور ایٹمی پروگرام میں تیزی اور وسعت پر تشویش کے باعث امریکی کانگریس نے ایف 16کی خریداری میں مالی اعانت کے طور پر امریکی حکومت کے غیر ملکی فوجی امدادی پروگرام کے فنڈ سے پاکستان کو رقم دینے سے انکار کر دیا تھا۔جس کی وجہ سے پاکستان کا امریکہ سے 8ایف 16خریدنے کا پروگرام ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan may buy used f 16 jets from jordan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply