ایل او سی پر فائرنگ میں ایک غیر فوجی کی ہلاکت پر پاکستان کا ہند سے احتجاج

اسلام آباد:پاکستان نے بدھ کے روز ایل او سی پر فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک غیر فوجی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے ہندستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔
خارجہ دفتر کے مطابق ہندوستانی فورسز نے بدھ کو دو بار ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔خارجہ ترجمان نفیس زکریا نے جمعرات کو ہفت روزہ پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ صرف2016میں ہی ہندوستان نے90بار جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔
خارجہ دفتر کے ایک سینیئرافسر نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک گوشوارہ دیا جس میں بدھ کو کریلا سیکٹر میں ہندوستانی فائرنگ اور گولہ باری سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار دیے گئے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan lodges protest with india in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply