بلوچستان میں گرفتار را کے افسر کی جاسوسی سرگرمیوں پر پاکستان کا ہند سے احتجاج

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہندوستان کے خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ انلائسنگ ونگ کے ایک اہلکار کی گرفتاری کے ایک روز بعد پاکستان نے ہندوستانی ہائی کمشنر متعین پاکستان گوتم بمبا والے کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے بلوچستان اور سندھ کے شہر کراچی میں ہندوستان کی جاسوسی سرگرمیوں پر سخت احتجاج کیا۔خارجہ دفتر کے ذرائع کے مطابق خارجہ سکریٹری اعزاز چودھری نے بمبا والے کو طلب کیا اور ان سے گرفتار شخص سے متعلق تمام تفصیلات سے مطلع کیا۔
چودھری نے بلوچستان اور کراچی میں را افسر کی جاسوسی کی سرگرمیوں پر احتجاج درج کرایا اور یہ واضح کر دیا کہ اس قسم کی حرکت ناقابل قبول ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کوایک شخص جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ ہندوستانی بحریہ میں ایک بر سرکار افسر ہے اور انڈین انٹلی جنس ایجنسی را کا اہلکار بھی ہے بلوچستان میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک سیکورٹی افسر کے مطابق اس جاسوس کا بلوچستان میں علیحدگی پسند عناصر سے تعلق ہے اور وہ بلوچستان میں مسلکی دہشت گردی کی کئی وارداتوں اور کراچی میں کئیدہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے۔ اس را افسر کو تفتیش کے لیے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan lodges protest with india over suspected raw officers spying activities in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply