یوم القدس پر پارا چنار میں بم دھماکوں کے ملزم افغانستان میں روپوش: وزیر داخلہ چودھری نثار

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے رمضان کے آخری جمعہ پر پارا چنار میں ہوئے بم دھماکہ کے حوالے سے کہا ہے کہ جب بھی افغان سرحد کھولی جاتی ہے پاکستان میں دہشت گردانہ وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
فوجی افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں چوہدری نثار کا کوئٹہ اور پاراچنار کے واقعات کی اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ ان حملوں میں ملوث مجرموں نے افغانستان میں پناہ لے رکھی تھی، جبکہ افغان حکومت ہر حملے کا الزام بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر لگا دیتی ہے جو ہمارے لیے ناقابل قبول اور انتہائی تشویش کا باعث ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس جنگ کو بڑی سنجیدگی کے ساتھ آگے لیکر بڑھیں گے۔ یقینا جنہوں نے عید سے دو دن پہلے یوم القدس پر بے گناہ عوام کا قتل عام کیا۔
وہ یہی چاہتے ہیں کہ عوام کا حکومت پر اعتماد ختم کر دیا جائے۔واضح رہے کہ یوم القدس پر تین بم دھماکوں میں پاراچنار اور کوئٹہ میں 100 سے زیادہ لوگ شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ مختلف ممالک کی طرف سے ان دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan links friday terrorist attacks to afghanistan borders in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply