پاکستانی ممبران پارلیمنٹ نے امریکہ اپنے امریکی ہم منصبوں کا بائیکا ٹ کرنے کی دھمکی دی

واشنگٹن: ایک پاکستانی قانون ساز کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والی بین الاقوامی پارلیمانی یونین میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کرنے کے بعد پاکستان ممبران پارلیمنٹ نے دھمکی دی ہے کہ وہ امریکی ممبران پارلیمنٹ اور خود امریکہ کا بائیکاٹ کریں گے۔
دہشت گردی کے حوالے سے دونوں ملکوں میں متواتر بگڑتے تعلقات کے سائے میں امریکی سفات خانہ واقع پاکستان نے بنیاد پرست تنظیم جمیعة علمائے اسلام فضل سے،جو امریکہ مخالف جذبات رکھنے کے طور پر پہچانی جاتی ہے، وابستہ مولانا عبد الغفور حیدری کو ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔حیدری کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے ممبر پارلیمنٹ ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل صلاح الدین ترمزی کے ہمراہ امریکہ سفر کرنا تھا لیکن ترمزی کو تو ویزا دے دی گیا حیدری کی ویزا درخواست پر کارروائی روک دی گئی۔

Title: pakistan lawmakers threaten to boycott us after visa denial | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply