پاکستان معاشی طور پر کمزور اور عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑ گیا

اسلام آباد:یہاں ایک سمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیئر صحافی زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر بہت کمزور ہو گیا ہے اور دنیا میں یکہ و تنہا پڑ گیا ہے۔
لہٰذا وقت اس امر کا متقاضی ہے کہ پاکستان اب اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے۔لیکن وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی مسٹر حسین کے خیال سے متفق نہیں تھے اور انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی وقت کے تقاضہ کے عین مطابق ہے۔
انسٹیٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کے زیر اہتمام”کیا پاکستان الگ تھلگ پڑ گیا ہے؟ علاقائی چیلنجز و مواقع“ کے عنوان سے ایک سمینار میں تقریر کرتے ہوئے مسٹر حسین نے کہا کہ پاکستان کو اب اپنی راہ بدلنی چاہیے اور انہوں نے اس ضمن میں ہندوستان اور چین کی مثال دی کہ دونوں ملکوں نے تیزی سے ترقی کی ہے اور اپنی معیشت پر خصوصی توجہ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتصادی ترقی کے لیے پالیسیاں وضع کی ہیں لیکن ابھی تک ان پر عمل آوری نہیں ہو سکی کیونکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں قومی سلامتی کارفرما ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری صورت حال بدل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی محاذ پر پاکستان سری لنکا اور بنگلہ دیش تک سے کہیں پیچھے ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan lagging behind economically and has become isolated in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply