بجلی پرجکٹ کے لیے جاپان پاکستان کو ڈھائی کروڑ ڈالر قرض دے گا،معاہدہ پر دستخط ہوگئے

اسلام آباد: حکومت پاکستان ملک سے بجلی بحران دور کرنے کی اپنی کوششوں اور جدوجہد میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیے رکھنا چاہتی۔ اسی ضمن میں اس نے جاپان کے ساتھ 24ملین ڈالر کا قرضہ معاہدہ کیا ہے۔ اس قرضہ سے پاکستان اسلام آباد برہان ٹرانسمیشن لائن پراجکٹ کے دوسرے مرحلہ پر عمل آوری شروع ہو گی ۔ معاہدے پر دستخط کے وقت وزیر برائے آبی و توانائی امور خواجہ آصف اور جاپان کے امور خارجہ کے وزیر مملکت نوبود کیشی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جاپانی سفیر متعین پاکستان تکاشی کورائی اور اقتصادی امور ڈویژن کے ایڈیشنل سکریٹری انجم اسد امین نے معاہدے پر دستخط کیے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں اس معاہدے کے بعد جاپان، پاکستان کو قرضہ فراہم کرے گا اور اس کے بعد حکومت بجلی لائن کی بہتری کے لیے کام شروع کر دے گی۔واضح رہے کہ ملک عزیز پاکستان تقریبا گزشتہ ایک دہائی سے بجلی کے سخت بحران کا شکار ہے اور جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔ اس بحران کا زیادہ نشانہ عوام بن رہی ہے کیونکہ بجلی نہ ہونے سے نہ صرف اقتصادی سرگرمیاں ماند پڑ رہی ہیں بلکہ شدید گرمی کے باعث عوام کو سکھ کا سانس بھی میسر نہیں ہے۔

Title: pakistan japan sign 24m accord for energy project | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply