پاکستان خود ایک بڑی ایٹمی طاقت ہے اس لیے اسے امریکہ سے مرعوب نہیں ہونا چاہیے:خورشید شاہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد و پی پی پی رہنماسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہکہ ہمیں امریکہ اور دہشت گردوں سے نہیں ڈرنا چاہیئے اور انکے سامنے سر نہیں جھکانا چاہیئے۔ کیونکہ ہم خود ایک بڑی ایٹمی طاقت ہیں اس لیے ہمیں نہ کسی سے مرعوب ہونا چاہیے اور نہ کسی کے دباؤ میں رہنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اسلامی ممالک میں ایک تماشا بن چکا ہے اور اسکا ایک نمونہ یہ ہے کہ پاکستانی عوام مسلسل دہشت گردی کی آگ میں جل رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم کسی نہ کسی بہانے سے سعودی عسکری اتحاد میں شامل ہو گئے، آیا پوری دنیا میں فقط 35 اسلامی ملک موجود ہیں؟ ہم دوسرے اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کیا منصوبہ رکھتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے 20 کروڑ عوام تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن نواز شریف نے چپ شاہ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان میں امریکی صدر کو ایک بڑی شخصیت کے طور پرپیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ہم ایٹمی قوت ہیں تو ہم کیوں امریکہ کی قدرت سے مرعوب ہوں؟سید خورشید شاہ نے کہا کہ داعش اسرائیل اور عالمی استعمار کی پیداوار ہے اور اس کینسر کے غدے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سب کو ملکر کوششیں کرنی چاہیئں۔واضح رہے کہ پی پی پی کے ہی چیرمین آصف علی زرداری امریکی ڈرون حملوں کے باعث امریکہ اور پاکستان میں کشیدگی کے درمیان حال ہی میں امریکہ سے استدعا کر چکے ہیں کہ وہ دہشت گردی کی سرکوبی کے لیے پاکستان پر اعتماد کرے اور پاکستان سے تعلقات استوار کرے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan itself a big atomic powerkhurshid shah in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply