امریکہ کی ناکامیوں کا پاکستان ذمہ دار نہیں ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ بین الاقوامی برادری کے سامنے پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ امریکہ کی ناکامیوں کا پاکستان ذمہ دار نہیں ہے۔
خواجہ آصف سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے امریکی تھنک ٹینک کے ساتھ اپنے تبادلہ خیال کی روداد گوش گذار کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ باتیں جو سفاتی آداب کے پیش نظر کہی نہیں جا سکتیں وہ بھی مذاکرات کے ندوران زیر مباحثہ رہیں ۔جس کے بعد امریکہ کو اپنا موقف بدلنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیز کرٹس کی زیر سربراہی امریکی وفد نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan is not responsible for us shortcomings says khawaja asif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply