پاکستان جمہوری ملک ہے مگر فرمان بادشاہوں کی طرح جاری کیے جاتے ہیں: علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد:مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک جمہوری ملک کہا جاتا ہے لیکن اس میں فیصلے بادشاہوں کی طرح کیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد دراصل امریکہ کے اشارے پر بنا ہے اور یقیناً اس کے نتائج پاکستان کے لیے افغان جنگ سے بھی زیادہ بدتر ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے فرزند ہیں اور اپنے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کے لیے ہمیشہ سے آمادہ تھے اور ہیں ، لیکن خطے میں امریکی اور اسرائیلی سازشوں کو شکست ہوئی ہے اور اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ خطے کے مسلمانوں کے درمیان نت نئے اختلاف پیدا کر کے انکے لیے مشکل حالات پیدا کیے جائیں۔علامہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ ہم ابھی تک افغان جنگ کے نتائج بھگت رہے ہیں اور سعودی اتحاد میں شامل ہو کر ہم اس سے بھی زیادہ متاثر ہوں گے۔
ان کا دہشت گردی کی جنگ میں80 ہزار لوگوں کی قربانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاستدان اس کی طرف متوجہ رہیں اور دوبارہ وہی غلطیوں کا اعادہ نہ کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan is a democratic country but being run like a monarchy nasir abbas jaafri in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply