پاکستان وایران میں دو طرفہ فوجی تعلقات سدھارنے کے لیے عہدوپیماں

اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے دوطرفہ فوجی تعاون میں مزید اضافہ کرنے کا عہد و پیماں کیا۔اس قول و قرار کو ایران کے فوجی سربراہ میجر جنرل محمد باغیری کے دورہ پاکستان اور اپنے ہم مناصب کے ساتھ مذاکرات کا ماحصل کہا جا سکتا ہے۔

ایرانی کمانڈر کا تین روزہ دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ باہمی عدم اعتماد کے باعث پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ فوجی تبادلے شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔

جنرل باغیری نے وزارت خارجہ کے دفتر میں نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون سے ملاقات کی اور اس کے بعد فوجی سربراہ جرنل ومر باجوا سے ملاقات کرنے جنرل ہیڈ کوارٹر گئے۔

پاکستان کی فوج کے رابطہ عامہ ڈویژن نے کہا کہ جنرل باجوا نے دونوں ملکوں کے درمیان فوج تا فوج تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا اور خاص طور پر یہ کہا کہ تعاون سے خطہ میں امن و سلامتی کے ماحول پر مثبت اثر پڑے گا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے بتایا کہ جنرل باجوا کی پیش کش پر ایرانی کمانڈر نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام کرتے رہنے کا عہد کیا۔

جنرل باجوا کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ پاکستان اور ایران تعلقات خاص طور پر فوجی رشتوں میں سدھار لانے کے معمار ہیں۔گذشتہ سال انہوں نے بہتر تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایران کا غیر معمولی دورہ کیا تھا ۔ بعد میں چیف آف دی جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے جون میں ایران کا دورہ کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan iran vow to improve military ties in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply