پاکستان روس سے جدید ترین اسلحہ و فضائی دفاعی نظام خریدے گا:وزیر دفاع خرم خان

اسلام آباد: پاکستان سوفسطائی دفاعی سازو سامان بشمول فضائی دفاعی نظام ، جنگی طیارے اور ٹینکوں کی حصولی کے لیے روس سے مذاکرات کر رہا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خرم خان نے کہا کہ جیسے ہپی اس ضمن میں ہونے والا معاہدہ پایہ تکیل کو پہنچے گا اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گاخان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان طویل مدتی معاہدے کے جزو کے طورپر روس سے ٹی90-ٹینکوں کی بھی خریداری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
وزیر دفاع نے روس سے ان ہتھیاروں اور دفاعی سازو سامان کی خریداری میں پاکستان کی دلچسپی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 90-ٹینک صرف ایک بار ہی نہیں خریدے جائیں گے بلکہ طویل مدت تک ان کی خریداری جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ روسی ایس یو 35-جنگی طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات ابتدائی مرحلہ میں ہیں۔اور اس سے متعلق معاہدے آئندہ چند برسوں میں کیے جا سکتے ہیں۔وزیر دفاع نے سیاسی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور وس دونوں ہی ایک مستحکم اور جمہوری افغانستان دیکھنے کے متمنی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan in talks with russia for procurement of sophisticated arms report in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply