امن مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے پاکستان نے افغان طالبان رہنماؤں سے بات کی

اسلام آباد: روس کے دارالحکومت ماسکو میں اگلے ماہ ہونے والی کئی ممالک کی میٹنگ کے پیش نظر افغانستان میں امن مذاکرات کے لئے پاکستان نے افغان طالبان کے سات رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ طالبان کے دو افسران نے نام خفیہ رکھتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں امن مذاکرات کے مقصد سے طالبان کے رہنماؤں نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس دوران طالبان رہنماؤں نے پاکستان کی جیلوں سے طالبان کے ارکان کو رہا کرنے سمیت کئی مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔ تاہم پاکستان کے حکام نے ایسی کسی ملاقات کے بارے میں تصدیق نہیں کی ہے۔ پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ ہے کہ وہ اپنے ملک میں رہنے والے طالبان لیڈروں کو کابل کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے تیار کریں۔ سال 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد طالبان رہنماؤں کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے طالبان رہنماؤں کے درمیان امن مذاکرات کا عمل پہلے بھی ہوا لیکن ناکام رہا ہے۔
گزشتہ سال پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ نے امن مذاکرات کے لئے میٹنگ کی لیکن کابل پر مسلسل حملے نے اسے ناکام کر دیا۔ افغانستان کا الزام ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو پناہ دی جا رہی ہے۔ اپریل میں ماسکو میں ہونے والی میٹنگ کے لئے چین، روس اور پاکستان کی جانب سے پہل کی جا رہی ہے۔ افغانستان کے ساتھ ساتھ ایران اور ہندوستان بھی اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔ تاہم امریکہ کی جانب سے میٹنگ میں شامل ہونے کے سلسلے میں ابھی رخ صاف نہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan hosts afghan taliban leaders for peace talks in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply