ترکی کے بعدپاکستان سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دوسرا ملک

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کے حوالے سے منظر عام پر آئی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی کے بعد پاکستان دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جوسب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں 6 کروڑ مہاجر موجود ہیں۔ ان میں کچھ دوسرے ملکوں میں پناہ کی تلاش میں ہیں جبکہ کچھ اپنے ہی ملکوں میں نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔ جبکہ پاکستان نے 14 لاکھ مہاجرین کا بوجھ اپنے ناتواں کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔
اس طرح ترکی کے بعد پاکستان دوسرا بڑا ملک ہے کہ جس نے سب سے زیادہ پناہ گزینوں کو پناہ دے رکھی ہے جن میں بیشتر افغان باشندے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2015 کے مقابلے 2016 میں 3 لاکھ پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزینان فلیپو گرانڈی کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی اور ان کا ملک در ملک بھٹکنا عالمی سفارتکاری کی بڑی ناکامی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دنیا اب امن قائم کرنے کے قابل نہیں رہی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پناہ گزینوں کے بحران سے سب سے زیادہ غریب ممالک متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد کا تعلق انہی ممالک سے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کس طرح افریقی اور مشرق وسطیٰ کے کم وسائل کے حامل ممالک سے کہیں کہ چونکہ امیر ممالک مہاجروں کو پناہ دینے سے انکار کر رہے ہیں لہٰذا وہ ان پناہ گزینوں کو پناہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد امیر ملکوں میں یہ سوچ پیدا ہو گی کہ انکو بھی پناہ گزینوں کے معاملے میں تعاون دینا اور ہاتھ بٹانا چاہیے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan hosts 1 4m refugees un in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply