پاکستانی وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کا ٹرمپ کاالزام خارج کر دیا

اسلام آباد: پاکستانی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےالزام کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہا ہے۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹراحسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کو ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھا کر ختم نہیں کیا جاسکتا اور پاکستان نے تو پچھلے چار برسوں میں دہشت گردی کے خلاف جوبے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عالمی دہشت گردی ختم کرنے کے لیے کسی بھی ملک نے اتنی خدمات اور قربانیاں پیش نہیں کیں جتنی پاکستان نے دی ہیں۔
وزیر داخلہ نے اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ’دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا عزم کسی دوسرے یا تیسرے ملک کو خوش یا ناراض کرنے کے لیے نہیں ہے۔‘ جنوبی ایشیائی خطے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوشحال مستقبل کا خواہاں ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ اس خطے میں امن بحال کیا جائے۔ اس تمہید کے ساتھ کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے اس خطے کے ممالک کو مل جل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan home minister rejects trumps allegation in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply