پاکستان نے ایم کیو ایم کے یو کے مقیم سربراہ کے خلاف کیسز دوبارہ کھلونے کے لیے پاکستان نے برطانوی وکیل کی خدمات حاصل کر لیں

اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ قومی تحریک کے یو کے مقیم سربراہ کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی دوبارہ تحقیقات کرانے کے لیے برطانیہ کے ایک وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
حکومت پاکستان کےایک سینیر اہلکار نے بتایا کہ پاکستان نے برطانوی وکیل ٹوبی کیڈمین کی، جو غداری کیس میں سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے بھی وکیل رہ چکے ہیں، ایم کیو ایم لندن مقیم سربراہ الطاف حسین کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی کے لیے دو ہفتہ قبل ہی کیڈمین کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر دیے تھے۔
کیڈ مین یو کے میں ایم کیو ایم سے وابستہ تین کیسزمنی لانڈرنگ، منافرت پھیلانےوالی تقریر اور عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
واضح ہو کہ اسکاٹ لینڈ یارڈنے اکتوبر 2016میں کیس کی تحقیقات بند کر دی تھیں۔کوڈ مین نے مشرف کی پیروی کرنے کے ساتھ ساتھ پنامہ مشترکہ تحقیقات ٹیم کو بھی براہ راست اپنی خدمات دی تھیں۔
باخبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق وزارت قانون و انصاف اور پاکستان کے اٹارنی جنرل کیڈمین کے ساتھ معاہدے پر عمل آوری کی اجازت دے چکے ہیں۔

Title: pakistan hires uk based lawyer in push to reopen probe against mqm founder | In Category: پاکستان  ( pakistan )
Tags: , ,

Leave a Reply