پاکستان میں ایک مندر پر حملہ ،توڑ پھوڑ ، بھگوت گیتا، گورور گرنتھ صاحب اور مورتیاں نذر آتش

اسلام آباد: پاکستان کے جنبی صوبہ سندھ میں نامعلوم انتہاپسندوں نے ایک ہندو مندر پر دھاوا بول دیا اور وہاں رکھی ہندو مذہب کی مقدس کتابوں اور مورتیوں کو آگ لگا دی۔ اس واردات سے ہندوبرادری میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔

موصول اطلاع کے مطابق یہ واردات اتوار کی شام میں صوبہ کے خیرپور ضلع میں واقع ایک قصبہ کنبھ کے شیام سندر سیوا منڈی مندر میں ہوئی۔ مشتبہ لوگ شام چھ بجے مندر میں داخل ہوئے اور وہاں رکھی مورتیوں اور تین مقدس کتابوں کو، جن میں بھگوت گیتا اور گورو گرنتھ صاحب بھی تھی،نذر آتش کر دیا۔

مقدس کتابیں اور مورتیاں جل کر راکھ ہوگئیں ۔انتہاپسند واردات انجام دے کر بھاگ کھڑے ہوئے۔پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق بچوں کے شور مچانے سے مندر میں آگ لگنے کا علم ہوا ۔ٹی وی نے ایک مقامی رہائشی کے حوالے سے کہا کہ شرپسندوںنے یہ ساری واردات15منٹ میں انجام دے دی۔

مندر کے منتظم وجے کمار نے بتایا کہ پولس نے انگلیوںکی نشان اٹھا لیے ہیں اور اس ضمن میں تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ہندو اکثریت والے اس علاقہ میں واقع مندر پر کوئی چوکیدار تعینات نہیں تھا۔

کیونکہ ہندو برادری محسوس کرتی تھی کہ چونکہ مندر ان کے گھروں کے قریب ہی واقع ہے اس لیے محفوظ ہے۔ اس مندر کا دروازہ بھی اس لیے بند نہیں رکھا جاتا تھا کیونکہ لوگ پوجا کے لیے کسی بھی وقت آ جاتے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan hindu temple vandalised in sindh holy books idols burnt in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment