اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے لیے پاکستان نے امریکہ کی مدد کی تھی

واشنگٹن: معروف امریکی تحقیقاتی صحافی سیمور ہرش نے ایکبار پھر دعویٰ کیا ہے کہ سابق القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن تک امریکہ کی رسائی میں پاکستان نے مدد کی تھی۔ انہوں نے گذشتہ سال بھی ایسا ہی دعویٰ کیا تھا لیکن اس وقت نہ صرف وائٹ ہاو¿س نے اسے خارج کر دیا تھا بلکہ امریکہ کے تمام بڑے ابلاغی ذرائع اداروںنے بھی اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔لیکن انہون نے اسی ہفتہ شائع ہونے والی اپنی تصنیف ”دی کلنگ آف اسامہ بن لادن“ میں دعویٰ کرے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دعوے میں سچے ہیں۔ڈان نیوز کو انٹرویو میں سیمور ہرش نے کہا کہ ان کے پاس ایسے نئے شواہد ہیں جو ان کے دعوے کو درست ثابت کرتے ہیں کہ کس طرح امریکہ کو اسامہ بن لادن اپنے کمپاو¿نڈ میں ملا اور کس طرح اسے دھوکے سے مارا گیا۔اس نے اپنے دعوے میں کہا کہ پاکستان نے2006میں اسامہ بن لادن کو حراست میں لیا اور سعودی عرب کی تائید سے اسے قیدی بنا لیا۔ اس کے بعد امریکہ اور پاکستان میں سودا ہوا ۔ جس میں یہ طے پایا گیا کہ امریکہ بن لادن کے کمپاو¿نڈ میں چھاپہ مارے گا اور ایسا ظاہر کیاجائے گا کہ پاکستان اس پوری کارروائی سے بے خبر تھا ۔ہرش نے مزید کہا کہ ہندوستان کی وجہ سے پاکستان متواتر الرٹ رہتا ہے ۔اس کے راڈار نگرانی کرتے رہتے ہیں اور اس کے ایف 16 طیارے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔اس لیے یہ ممکن ہی نہیںہو سکتا کہ امریکی ہیلی کاپٹر ان سے کی نظروں سے بچ کر ایبٹ آباد میں داخل ہو جائیں۔ہرش نے یہ بھی کہا کہ فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہوں نے امریکیوں سے معاہدہ کیا تھا جس پر دیگر پاکستانی جنرل برہم تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan helped us get osama insists hersh in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply